8 اپریل 2014
وقت اشاعت: 17:19
جنرل راشدمحمود کی سری لنکا کے صدر سے ملاقات
جیو نیوز - کولمبو…چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل راشد نے سری لنکا کے صدر سے ملاقات کی ہے۔ اعلامیہ کے مطابق اس موقع پرجنرل راشد محمود نے سری لنکن کے صدر کو پاکستان کے صدر اور وزیراعظم کا خیرسگالی کا پیغام پہنچایا، اور گزشتہ دنوں سری لنکا کی ٹی 20 عالمی کرکٹ کپ جیتنے پر انہیں مبارک باد بھی دی۔ جنرل راشد محمود نے سری لنکا کے وزیرخارجہ سے بھی ملاقات کی ہے۔