8 اپریل 2014
وقت اشاعت: 20:16
آرمی چیف کے بیان کو سنجیدگی سے لینا چاہیے، فاروق ستار
جیو نیوز - لاہور…متحدہ قومی موومنٹ کے رہنما ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا ہے کہ آرمی چیف کے بیان کو سنجیدگی سے لینا چاہیے۔ لاہور میں میڈیا سے گفت گو کے دوران جب ان سے اداروں کے وقار کا سوال کیا گیا تو اس کا جواب انہوں نے ایک شعر پڑھ کردیا۔تفصیلات کے مطابق ڈاکٹر فاروق ستار کاکہناہے کہ آرمی چیف کے بیان کو سنجیدگی سے لینا چاہئے، دیکھنا چاہئے کہ کون سے عناصر اداروں کا وقار مجروح کر رہے ہیں۔متحدہ قومی موومنٹ کے رہنما ڈاکٹرفاروق ستار نے ایم کیو ایم پنجاب ہاوٴس لاہور میں رکنیت سازی مہم کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر اپنے خطاب میں ان کا کہنا تھا کہ پنجاب میں رکنیت سازی مہم کا آغاز لاہور کے تعلیمی اداروں سے کر رہے ہیں،الطاف حسین ملک کے سیاسی ،جمہوری اور ترقی کے عمل میں محروم طبقے کو آگے لانا چاہتے ہیں۔ فاروق ستار کا کہنا تھاکہ ایم کیو ایم کے علاوہ دیگر جماعتیں نوجوانوں کو اپنے مفاد میں استعمال کر کے اقتدار کے وقت انہیں بھول جاتیں ہیں، تحفظ پاکستان کالاقانون ہے ، یہ قانون آئین سے ماورا اور بنیادی حقوق کی نفی کرتا ہے۔تقریب سے ایم کیو ایم کے رہنماوٴں افتخار رندھاوا، بسمہ سکھیرا اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔ اس موقع پر مختلف کالجز کے طلبہ نے ایم کیو ایم کی رکنیت حاصل کرنے کے لئے فارم پر کئے۔