تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
9 اپریل 2014
وقت اشاعت: 0:21

تحفظ پاکستان بل کی منظوری کیخلاف جسمم کا کل سندھ میں ہڑتال کا اعلان

جیو نیوز - کراچی…تحفظ پاکستان بل کی منظوری کیخلاف جئے سندھ متحدہ محاذ نے کل سندھ بھر میں ہڑتال کا اعلان کیا ہے۔ دوسری جانب کراچی سمیت صوبے کے مختلف شہروں میں 11دستی بم دھماکے ہوئے ہیں جن میں کئی افراد زخمی ہوئے ہیں۔تازہ واقعات میں حیدرآباد کے میرا شاہ روڈ اور لطیف آباد نمبر7 میں فلائی اوور کے قریب دستی بموں کے دھماکے ہوئے ہیں جبکہ وحدت کالونی میں واقع رینجرز ہیڈ کوارٹر کے قریب بھی دستی بم حملہ ہوا ہے ۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ان واقعات میں کسی جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ملی۔پولیس کے مطابق ہیرآباد میں نامعلوم افراد نے ہوائی فائرنگ بھی کی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.