9 اپریل 2014
وقت اشاعت: 5:14
لاہور:ساندہ میں مخالفین کی فائرنگ سے 2 افراد ہلاک
جیو نیوز - لاہور…لاہور کے علاقے ساندہ میں دیرینہ دشمنی پر مخالفین نے فائرنگ کر کے 2افراد کو قتل کر دیا اور فرار ہو گئے،پولیس کے مطابق ساندہ کے رہائشی 2 گروپوں میں درینہ عدوات چلی آرہی تھی،ایک گروپ کے 32 سالہ عارف اور 25سالہ ساغر موٹرسائیکل پر جا رہے تھے ،،راستے میں گھات لگائے مخالفین نے ان پر اندھا دھند فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں دونوں موقع پر دم توڑ گئے۔پولیس نے لاشیں پوسٹ مارٹم کے لئے اسپتال بھجوا کر تفتیش شروع کر دی۔