تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
9 اپریل 2014
وقت اشاعت: 8:44

راولپنڈی: پیر ودھائی سبزی منڈی کے قریب زور دار دھماکا

جیو نیوز - راولپنڈی…راولپنڈی میں پیر ودھائی سبزی منڈی کے قریب دھماکا ہوا ہے جس کے نتیجے میں متعدد افراد زخمی ہوگئے۔ دھماکے کی آواز دور دور تک سنی گئی۔ پولیس اورامدادی ٹیمیں جائے وقوعہ پر روانہ کردی گئیں۔ پیر ودھائی سبزی منڈی راولپنڈی اور اسلام آباد کی مشترکہ سبزی منڈی ہے، صبح کے وقت منڈی میں کافی رش ہوتا ہے۔ پولیس اور امدادی ٹیمیں جائے وقوعہ پر روانہ کردی گئی ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.