تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
9 اپریل 2014
وقت اشاعت: 11:41

لاہور : ساندہ میں مخالفین کی فائرنگ سے 2افراد ہلاک

جیو نیوز - لاہور…لاہور کے علاقے ساندہ میں دیرینہ دشمنی پر مخالفین نے فائرنگ کر کے دو افراد کو قتل کر دیا اور فرار ہو گئے۔پولیس کے مطابق ساندہ کے رہائشی دو گروپوں میں درینہ عدوات چلی آرہی تھی،ایک گروپ کے 32 سالہ عارف اور 25سالہ ساغر موٹرسائیکل پر جا رہے تھے کہ راستے میں گھات لگائے مخالفین نے ان پر اندھا دھند فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں دونوں موقع پر دم توڑ گئے۔ پولیس نے لاشیں پوسٹ مارٹم کے لئے اسپتال بھجوا کر تفتیش شروع کر دی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.