تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
9 اپریل 2014
وقت اشاعت: 12:30

کراچی بڑی تباہی سے بال بال بچ گیا،13 کلو وزنی بم ناکارہ بنادیا گیا

جیو نیوز - کراچی …کراچی کے علاقے خالد بن ولید روڈ پر واقع رہائشی عمارت کے قریب سے ملنے والا بم ناکارہ بنادیا گیا، بم 13 کلو گرام وزنی تھا۔پولیس کے مطابق زیر تعمیر عمارت کے قریب مشکوک بیگ کی اطلاع وہاں موجود مزدوروں نے پولیس کو دی،جس پر بم ڈسپوزل اسکواڈ کو طلب کیا گیا، جس نے بم ناکارہ بنا دیا۔ بم ڈسپوزل اسکواڈ کے مطابق بم کا وزن 13 کلو گرام تھا اور اس کے ساتھ بیٹری اور موبائل فون کو بھی منسلک کیا گیا تھا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.