تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
9 اپریل 2014
وقت اشاعت: 14:6

دھماکوں میں طالبان ملوث نہیں تو مذاکرات کیوں کیے جارہے ہیں، الطاف حسین

جیو نیوز - لندن…متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین کا کہنا ہے کہ اگردھماکوں میں طالبان ملوث نہیں تو پھر ان سے مذاکرات کیوں کیے جارہے ہیں۔ ایک بیان میں الطاف حسین نے کہا کہ اسلام آباد دھماکامذاکرات کا ڈھول پیٹنے والوں کے منہ پر طمانچہ ہے۔ بے گناہ شہریوں کوخاک وخون میں نہلانے والے پاکستان اورانسانیت کے کھلے دشمن ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت نے شہریوں کو دہشت گردوں کے رحم وکرم پر چھوڑرکھا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.