9 اپریل 2014
وقت اشاعت: 17:59
جماعت اسلامی کے نومنتخب امیر سراج الحق نے عہدے کا حلف اٹھالیا
جیو نیوز - لاہور…جماعت اسلامی پاکستان کے نو منتخب امیر سراج الحق کی حلف برداری کی تقریب ہوئی جس میں نو منتخب امیر ِجماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے اپنے عہدے کا حلف اٹھایا۔جماعت اسلامی کی امارت کے لیے سید منورحسن، سراج الحق اور لیاقت بلوچ کے نام پیش کیے گئے تھے جن میں اکثریت سے سراج الحق امیر جماعت اسلامی منتخب ہوئے۔