تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
9 اپریل 2014
وقت اشاعت: 19:19

آرمی چیف کی زیر صدارت کور کمانڈرز کانفرنس،سیکورٹی صورتحال کا جائزہ لیا گیا

جیو نیوز - راول پنڈی …آرمی چیف کی زیر صدارت کور کمانڈرز کانفرنس ہوئی ، جس میں سیکیورٹی کی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔افغانستان سے اتحادی افواج کے انخلا کے بعد کی ممکنہ صورتحال بھی کانفرنس میں زیر غور آئی۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے اعلامیے کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی زیر صدارت کور کمانڈرز کانفرنس جنر ل ہیڈ کوارٹرز راول پنڈی میں ہوئی۔ کانفرنس میں ملک کی داخلی اور بیرونی سیکیورٹی کی صورتحال اور مغربی سرحدوں پر سیکیورٹی کے امور کا خاص طور پر جائزہ لیا گیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق اجلاس میں آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے افغانستان میں صدارتی انتخاب کے موقع پر پاک افغان سرحد پر اضافی سیکورٹی اقدامات پر پاک فوج کے جوانوں کی تعریف کی۔ کانفرنس میں سنگین سیکیورٹی اور انتظامی چیلنجوں کے باوجود پاک فوج کے پیشہ وارانہ کردار کو سراہا گیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.