9 اپریل 2014
وقت اشاعت: 22:16
حویلیاں میں شادی کی تقریب میں فائرنگ،6 افراد جاں بحق
جیو نیوز - ایبٹ آباد…حویلیاں میں ہونے والی ایک شادی کی تقریب میں فائرنگ کے نتیجے میں 6 افراد جاں بحق ہوگئے۔ڈی پی او کا کہنا ہے کہ فائرنگ سے 4افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔جاں بحق ہونے والوں کی لاشوں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔پولیس واقعے کی تحقیقات کر رہی ہے۔