تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
10 اپریل 2014
وقت اشاعت: 0:9

این اے 89 :شیخ اکرم نا اہل ،مولانا احمد لدھیانوی کامیاب قرار

جیو نیوز - فیصل آباد…الیکشن ٹریبونل نے جھنگ سے مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی شیخ محمد اکرم کو نااہل قرار دیتے ہوئے ان کے مخالف مولانا محمد احمد لدھیانوی کو کامیاب قرار دے دیا ہے۔شیخ محمد اکرم جھنگ میں قومی اسمبلی کے حلقے این اے 89 سے مسلم لیگ ن کے ٹکٹ پر رکن منتخب ہوئے تھے۔ ان کی کامیابی کے خلاف اہل سنت والجماعت کے سربراہ مولانا احمد لدھیانوی نیالیکشن ٹریبونل فیصل آباد میں درخواست دائر کی۔ درخواست میں موٴقف اختیار کیا گیا کہ شیخ محمد اکرم بینک کے نادہندہ اور سزا یافتہ ہیں، انہوں نے موجودہ انتخابات میں دھاندلی کی ہے۔ الیکشن ٹریبونل فیصل آباد کے جج جاوید راشد محبوبی نے الزامات درست ثابت ہونے پر شیخ محمد اکرم کو نااہل قرار دیتے مولانا احمد لدھیانوی کو کامیاب قرار دے دیا۔ فیصلے کے بعد مولانا احمد لدھیانوی نے جھنگ میں پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ الیکشن ٹریبونل نے شیخ محمد اکرم کو آئین کی دفعہ 62 پر پورا نہ اترنے کی وجہ سے نااہل قرار دیا ہے، ان کے تجویز کنندہ کا شناختی کارڈ بھی جعلی تھا، عوام نے 11 مئی کو ہی ان کے حق میں فیصلہ دے دیا تھا لیکن دھاندلی کے ذریعے انہیں پارلیمنٹ میں جانے سے روکا گیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.