تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
10 اپریل 2014
وقت اشاعت: 0:25

سانحہ فروٹ منڈی اسلام آبادکھلی دہشتگردی ہے،حامد موسوی

جیو نیوز - اسلام آباد… سربراہ تحریک نفاذفقہ جعفریہ آغا سید حامد علی شاہ موسوی نے کہا ہے کہ جب تک خارجہ پالیسی کو صحیح سمت میں اورراہ اعتدال پرنہیں لایاجائیگا اسوقت تک بیرونی دشمن اپنے اندرونی ایجنٹوں اور آلہ کاروں کے ذریعے پاکستان کو انتشار و افتراق سے مزید دوچار کرتا رہے گا ۔ایک بیان میں انہوں نے فروٹ منڈی اسلام آباد میں خوفناک بم دھماکے کے نتیجہ میں بھاری جانی نقصانات پر اپنے رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سانحہ فروٹ منڈی ننگی دہشت گردی اور حکومت کیلئے کھلا چیلنج ہے کیونکہ اس سال کے آغاز ہی سے ہونے والے بم دھماکوں ،ٹرینوں اور ریلوے لائنوں پر حملوں میں درجنوں بیگناہ افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں ۔انہوں نے باور کرایا کہ حکومت دہشتگردی کی صورت میں وطن عزیز پر ہونے والی جارحیت کے مسئلے کو عالمی فورموں پر موثر اندا ز میں اٹھانے میں ناکام رہی ہے، دہشتگردی کے تازہ واقعات کی ذمہ داری کوئی قبول کر ے یا نہ کرے لیکن جب بھی اس قسم کے سانحات ہونگے تو ان میں روایتی نام ہی آئیں گے کیونکہ جرائم کی تفتیش میں پرانے مجرم ضرور شامل کیے جاتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پڑوسی ملک میں قائم درجنوں بھارتی قونصل خانے دہشتگردوں کی آماجگاہیں ہیں اور دوسری جانب ہمارے حکمران بھارت کو پسندیدہ ملک قراردینے کیلئے بے چین کیوں ہیں؟جہاں مودی جیسے دشمن بابری مسجد کی جگہ رام مندر کی تعمیر اور مسلمانوں کو تہس نہس کرنے کے پروگرام پیش کر رہے ہیں ۔ سید حامد علی شاہ موسوی نے کہاکہ یہ امر تشویش ناک ہے کہ مٹھی بھر دشمن قوتو ں نے پورے ملک کا امن تہہ و بالا کر رکھا ہے ،عوام لاشیں اٹھا اٹھا کر اور مذمتیں کر کر کے تھک چکے ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.