تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
10 اپریل 2014
وقت اشاعت: 1:29

حویلیاں میں شادی کی تقریب میں فائرنگ، 11 افراد ہلاک

جیو نیوز - حویلیاں… حویلیاں کے نواحی گاوٴں میں شادی کی تقریب کے دوران دو گروپوں میں فائرنگ سے چار خواتین سمیت گیارہ افراد ہلاک اور چار زخمی ہوگئے۔ پولیس کے مطابق دونوں گروپوں میں رشتے کا پرانا تنازع تھا، فائرنگ کے نتیجے میں 3 خواتین سمیت 6افراد موقع پر ہلاک اور 9 زخمی ہوگئے، جبکہ 4 افراد اسپتال منتقلی کے دوران چل بسے۔ پولیس کے مطابق فائرنگ سے ایک گروپ کے 3 اور دوسرے گروپ کے آٹھ افراد ہلاک ہوئے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.