10 اپریل 2014
وقت اشاعت: 3:38
کراچی: دہشت گردوں کوہرحال میں پکڑاجائے گا،ترجمان رینجرز
جیو نیوز - کراچی…رینجرزنے گزشتہ روزپیش آنے والے ٹارگٹ کلنگ کے واقعات میں ملوث عناصرکی گرفتاری کے لیے2ٹیمیں تشکیل دے دی ہیں۔ رینجرز کے ترجمان خصوصی ٹیمیں تشکیل دینے کافیصلہ رینجرزہیڈکوارٹرمیں ہونے والے اجلاس کے بعدکیاگیا۔ترجمان کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں کو جلد اور ہر حال میں پکڑا جائے گا۔ دہشت گردوں کی 48 گھنٹوں میں گرفتاری متوقع ہے۔