تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
10 اپریل 2014
وقت اشاعت: 6:19

ملتان:5 روز قبل اغواہونے والا نومولود بازیاب،2خواتین گرفتار

جیو نیوز - ملتان…ملتان کے علاقے حسن آباد کے نجی اسپتال سے 5 روز قبل اغوا ہونے والے نومولود کو بازیاب کرکے 2 خواتین کو گرفتار کرلیا گیا۔پولیس کے مطابق حسن آباد کے نجی اسپتال سے 5 روز قبل راشدہ نامی خاتون کے نومولود بچے کو اغوا کرلیا گیا تھا۔اغوا کا مقدمہ تھانہ نیو ملتان میں نامعلوم اغواکاروں کے خلاف درج کیا گیا۔ تفتیش کے بعد پولیس نے علاقے کی ہی ایک خاتون بانو بی بی کے گھر پر چھاپہ مارکر نومولود بازیاب کرالیا جبکہ ملزمہ اور اغوا میں ساتھ دینے والی عریقہ بی بی کو گرفتار کرلیا گیا۔ ملزمہ بانو کا کہنا تھا کہ وہ بے اولاد تھی اور اسے ڈر تھا کہ بے اولاد ہونے پر کہیں اس کا شوہر اسے طلاق نہ دے دے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.