تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
10 اپریل 2014
وقت اشاعت: 9:1

سہراب گوٹھ :سی آئی ڈی کی کاروائی، 15 ملزمان گرفتار ، دستی بم اور اسلحہ برآمد

جیو نیوز - کراچی…کراچی کے علاقے سہراب گوٹھ میں سی آئی ڈی پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے 15 ملزمان گرفتار کرکے ان کے قبضے سے دستی بم اور اسلحہ برآمد کرلیا۔سی آئی ڈی حکام نے جیو نیوز کو بتایا کہ ٹارگٹڈ آپریشن خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر اغوا برائے تاوان کی وارداتوں میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کے لئے کیا گیا۔ آپریشن میں سی آئی ڈی اہلکاروں کے ساتھ کمانڈوز نے بھی حصہ لیا۔ گرفتار ملزمان اغوا برائے تاوان سمیت دیگر جرائم میں ملوث ہیں جن کے قبضے سے 6 عدد کلاشنکوف، دستی بم اور بڑی تعداد میں دیگر ہتھیار بھی برآمد کر لئے گئے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.