10 اپریل 2014
وقت اشاعت: 10:21
ریاست بہار میں پولنگ سے پہلے ماوٴ باغیوں کا حملہ، 2 پولیس اہلکار ہلاک
جیو نیوز - پٹنہ…بھارت میں انتخابات کے تیسرے مرحلے کی پولنگ شروع ہونے سے پہلے ریاست بہار میں ماوٴ باغیوں کا حملے میں 2 پولیس اہلکار ہلاک ہوگئے۔ریاست بہار کے حلقےJamui کے پولنگ اسٹیشن پر پولنگ شروع ہونے سے تقریباً ڈیڑھ گھنٹہ قبل سینڑل ریزرو فورس کے اہلکاروں پرماو باغیوں نے بم سے حملہ کیا، پولیس حکام کے مطابق پولنگ اسٹیشن کے راستے میں ہونے والے حملے میں 2 پولیس اہلکار ہلاک اور3 زخمی ہوگئے۔اس حلقے سے 10 خواتین سمیت 80 امیدوار میدان میں ہیں۔