تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
10 اپریل 2014
وقت اشاعت: 13:35

طالبان اور حکومت کے درمیان اعتماد کا فقدان ہے،پروفیسر ابراہیم

جیو نیوز - اسلام آباد…طالبان کی جانب سے جنگ بندی کی ڈیڈلائن کا آج آخری دن ہے۔ طالبان رابطہ کار کمیٹی کے رکن پروفیسر ابراہیم نے کہا ہے کہ طالبان اور حکومت کے درمیان اعتماد کا فقدان ہے، اس لئے ملاقات میں تاخیر ہورہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اعتماد کی بحالی کے بعد مذاکرات پشاور یا اسلام آباد میں بھی ہوسکتے ہیں۔ انہوں نے کہا ہے کہ فوج اگر مذاکرات سے باہر رہنا چاہتی ہے، تو حکومت جو بھی فیصلہ کرے اسے قبول کرنا ہوگا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.