تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
10 اپریل 2014
وقت اشاعت: 14:55

فوج کے سربراہ نے جائز بات کی ہے،وزیر قانون پنجاب

جیو نیوز - لاہور…وزیر قانون پنجاب رانا ثناء اللہ کا کہنا ہے کہ اسلام آباددھماکے کے بعد پنجاب بھر میں ریڈ الرٹ کر دیا ہے۔ آرمی چیف نے جائز بات کی، ان کے الفاظ کو میڈیاپر تجزیہ نگار اپنے رنگ میں اِدھر اْدھر گھسیٹ رہے ہیں۔ لاہور میں اپنی رہائش گاہ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رانا ثناء اللہ کا کہنا تھاکہ سبزی منڈی واقعہ غیر انسانی فعل ہے۔ جن مقامات پر چینی کام کر رہے ہیں ان پوائنٹس کی سکیورٹی کا نئے سرے سے جائزہ لے کر مزید بہتر کیا گیا ہے۔ رانا ثناء اللہ کاکہنا تھا کہ فوج اور حکومت میں خلیج کی بات بے بنیاد ہے۔ خواجہ آصف نے جو تقریر فوجی حکومت کے دور میں کی تھی اسے آج چلا کر تبصرہ کیا جا رہا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.