تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
10 اپریل 2014
وقت اشاعت: 18:9

تھر میں ذخیرہ اندوزی کے ایک اور اسکینڈل کا انکشاف

جیو نیوز - تھرپارکر…ایک جانب تھر کے متاثرین چاول کے ایک ایک دانے کوترستے رہے،دوسری طرف ریلیف انسپیکٹنگ ٹیم نے 2011میں تھر متاثرین کے لئے آنے والے چاول کے ہزاروں تھیلے چھاپے کے دوران برآمد کرلئے ۔ریلیف انسپیکٹنگ جج میاں فیاض ربانی نے مٹھی کی سبزی منڈی کے گودام پر چھاپہ مار کر 2011میں متاثرین کے لئے آنے والے چاول کے ہزاروں تھیلے بر آمد کر لئے۔ انسپیکٹنگ جج کے مطابق یہ امداد تھر متاثرین میں تقسیم کے لئے آئی تھی جو تین سال گذرنے کے باوجود بھی تقسیم نہ کی گئی ہے۔کارروائی کے دوران دیگر عدالتی عملہ بھی موجود تھا۔ اس موقع پہ گودام انچارج کاکہنا تھا کہ ،حالیہ صورتحال کے دوران جب انہیں گودام کی ذمہ داری دی گئی تو چاول کے یہ تھیلے پہلے سے پہلے سے موجود تھے۔ انسپیکٹنگ جج میاں فیاض ربانی نے بتایا کہ 2011میں متاثرین کے لئے آنے والی امداد تقسیم نہیں کی گئی،اب اے ڈی سی نے اس کی تقسیم کا یقین دلایا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.