تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
10 اپریل 2014
وقت اشاعت: 18:58

ایم کیوایم کاایک کارکن بھی زندہ ہے،کالے قانون کیخلاف احتجاج ہوگا،الطاف حسین

جیو نیوز - لندن… جب تک ایم کیوایم کاایک کارکن بھی زندہ ہے،کالے قانون کے خلاف احتجاج ہوگا متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے اپنے بیان میں کہنا ہے کہ ایم کیوایم تحفظ پاکستان بل2014جیسے کالے قانون کوتسلیم نہیں کریگی۔ جب تک ایم کیوایم کاایک کارکن بھی زندہ ہے،کالے قانون کیخلاف احتجاج ہوگا۔الطاف حسین نے کہا کہ پاکستان پروٹیکشن بل2014آمرانہ،ڈریکونین،غیرانسانی،خون آشام ،شیطانی اوربے رحم قانون ہے۔حکومت نے یہ قانون بنایااورجس نے حمایت کی وہ حکومت اور حلیفوں کی آمرانہ ذہنیت کامظہرہے۔انہوں نے درخواست کی کہ سیاسی،مذہبی جماعتیں اورانسانی حقوق کی انجمنیں جلدازجلدگول میزکانفرنس بلائیں۔انہوں نے مزید کہا کہ جمہوریت،قانون،انصاف اورانسانیت پسندعناصرظالمانہ وجابرانہ اقدام کیخلاف لائحہ عمل تیارکریں۔یہ پیشگوئی کرتاہوں کہ آرٹیکل6کے عملاًاطلاق کاآغازسیاہ قانون کونافذکرنے والو سے ہوگا۔انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ ملک کی اصلاح کیلئے کمال اتاترک جیسافردپاکستان کوعطاکردے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.