تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
11 اپریل 2014
وقت اشاعت: 0:35

اسلام آباد دھماکا، حمزہ شہباز نے زخمیوں میں امدادی چیک تقسیم کیے

جیو نیوز - اسلام آباد…رکن قومی اسمبلی حمزہ شہباز شریف نے پمز اور ہولی فیملی اسپتال میں سبزی منڈی دھماکا کے زخمیوں کی عیادت کی اور وفاقی حکومت کی جانب سے امددادی چیکس تقسیم کیے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہر ادارے کا احترام اور اداروں میں ہم آہنگی بھی ہونی چاہیئے۔رکن قومی اسمبلی حمزہ شہباز نے راولپنڈی میں ہولی فیملی اور اسلام آباد کے پمز ا سپتال میں سبزی منڈی دھماکا کے زخمیوں کی عیادت کی، انہوں نے حکومت کی جانب سے شدید زخمیوں کو 75 ہزار اور معمولی زخمیوں کو 25 ہزار روپے کے چیکس دیے۔ اس موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے حمزہ شہباز کا کہنا تھا کہ ملک و قوم سالہا سال سے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں جھلس رہے ہیں، اور اس مسئلے کے حل میں وقت لگے گا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.