تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
11 اپریل 2014
وقت اشاعت: 6:47

پشاور میں 6 سالہ بچی کے اغوا میں چوکیدارملوث نکلا

جیو نیوز - پشاور…پشاور کے علاقہ بھانہ ماڑی میں 6 سالہ بچی کے اغوا میں چوکیدارملوث نکلا۔پولیس نے تین روز کی مسلسل کوششوں کے بعد بچی کووالدین کے پاس پہنچا دیا جس کے باپ کا کہنا ہے کہ ملزم ان کے فلیٹوں کا چوکیداراورگھر کے حالات سے واقف تھا۔ پشاورکے تھانہ ہشت نگری میں وقوعہ کی بریفنگ دیتے ہوئے ایس پی سٹی فیصل مختارکا کہنا تھا کہ 6 سالہ آمنہ دختر ذیشان 7 اپریل کو اچانک اپنے گھرواقع بھانہ ماڑی سے لاپتہ ہوئی جس کی گمشدگی کی رپورٹ درج کرکے پولیس نے فلیٹ کے چوکیدار شاہ حسین سمیت متعدد افراد کو حراست میں لیا۔ اس دوران ملزم نے بچی کو اغواء کرنے کا اعتراف کیا ۔ پولیس نے اس کی نشاندہی پرآمنہ کوبازیاب کرکے والدین کے حوالے کردیا جبکہ دوشریک جرم ساتھیوں کوبھی حراست میں لے لیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.