11 اپریل 2014
وقت اشاعت: 8:39
کشمور میں تنگوانی کے قریب 18 انچ قطر گیس پائپ لائن میں دھماکا
جیو نیوز - کشمور…کشمور میں سوئی گیس پائپ لائن میں دھماکا ہوا ہے جس سے 18 انچ قطر گیس پائپ لائن تباہ ہوگئی اور سندھ کے مختلف علاقوں میں گیس کی سپلائی معطل ہوگئی۔ پولیس کے مطابق تنگوانی کے قریب نامعلوم افراد نے 18 انچ قطر گیس پائپ لائن کو بارودی مواد سے تباہ کردیا۔ پائپ لائن کے ذریعے سوئی سے شکار پور گیس فراہمی کی جاتی ہے۔ دھماکے سے شکارپور ،تنگوانی، جیکب آباد،شکارپورسمیت سندھ کے مختلف علاقوں میں گیس کی سپلائی معطل ہوگئی۔ واقعے کے بعد پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لیکر تحقیقات شروع کردی ہیں۔