11 اپریل 2014
وقت اشاعت: 10:32
کویت اسلام آباد میں عسکری دفتر قائم کرکے ریٹائرڈ فوجی بھرتی کرے گا
جیو نیوز - اسلام آباد…کویت اسلام آباد میں عسکری دفتر قائم کرکے ریٹائرڈ فوجی بھرتی کرے گا۔پاکستان کے عسکری ماہرین گیارہ ہزار کویتی فوجیوں کو تربیت دیں گے ، سینئر صحافی صالح ظافر کی رپورٹ کے مطابق کویت کی حکومت نے اسلام آباد میں اپنے سفارت خانے کے تحت دفاعی آفس قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے،خلیج تعاون کونسل میں کویت چوتھا ملک ہے جو اسلام آباد میں اپنا عسکری دفتر کھول رہا ہے ۔ اس دفتر کے تحت پاکستان کے دفاعی ماہرین کی خدمات حاصل کی جائیں گی جو اس کے گیارہ ہزار سے زائد فوجیوں کو تربیت دیں گے،اس مقصد سے ریٹائرڈ فوجیوں اور تربیت کاروں کی بطور عسکری ماہر خدمات حاصل کی جائیں گی۔