تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
11 اپریل 2014
وقت اشاعت: 13:29

راول پنڈی : ضلع کچہری کے قریب فائرنگ، دو افراد ہلاک، دو زخمی

جیو نیوز - راول پنڈی…راول پنڈی کی ضلع کچہری کے قریب ذاتی دشمنی کی بناء پر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے دو افراد ہلاک دو زخمی ہوگئے،زخمیوں کو ڈی ایچ کیو اسپتال راولپنڈی منتقل کر دیا گیا ہے۔آر پی او راولپنڈی اختر حیات لالیکا کے مطابق راول پنڈی کی ضلع کچہری کے گیٹ کے سامنے ہونے والی فائرنگ سے سینئر وکیل سردار امیر خان ایڈووکیٹ اور سردار امیر عباس ہلاک ہوگئے ،پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ دیرینہ دشمنی کا لگتا ہے ، فائرنگ سے ایک شخص موقع پر ہی ہلاک ہوگیا تھا جبکہ دوسرا زخمی اسپتال میں دم توڑ گیا، پولیس کے مطابق فائرنگ کے فوری بعد پولیس نے ایکشن لیتے ہوئے ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.