تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
11 اپریل 2014
وقت اشاعت: 15:5

لوکل گورنمنٹ نظام ہی جمہوریت کی روح ہے، فاروق ستار

جیو نیوز - کراچی… ایم کیو یم کے رہنما ڈاکٹر فاروق ستار کا کہنا ہے کہ ملک کو متبادل توانائی کی طرح متبادل جمہوریت کی بھی ضرورت ہے اور ایسا متبادل لوگوں سے ہی ممکن ہے۔کراچی میں الٹرنیٹ انرجی ایجوکیشن پارک کے افتتاح کے موقع پر خطاب میں ڈاکٹر فاروق ستار کا کہنا تھا کہ لوکل گورنمنٹ نظام ہی جمہوریت کی روح ہے،انہوں نے کہا کہ اگر عوام تبدیلی چاہتے ہیں تو کسی موقع یا مسیحا کا انتظار نہ کریں بلکہ تبدیلی اپنے اندر لائیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ملک کو توانائی کے متبادل ذرائع ڈھونڈنے ہونگے۔روایتی توانائی اور بجلی سے ملک کی ضروت پوری نہیں ہوپارہی۔ انہوں نے مزید کہا کراچی کی سرکاری تنصیبات ، عمارتوں اور شاہراہوں کے بجلی کے نظام کو بتدریج متبادل توانائی پر منتقل کیا جائے گا۔ان کا کہنا تھا کہ انرجی پارک سے 200 میگا واٹ متبادل توانائی پیدا ہوگی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.