11 اپریل 2014
وقت اشاعت: 20:28
شمالی وزیرستان :شوال میں سڑک کے کنارے بم دھماکا،5افراد ہلاک
جیو نیوز - میرانشاہ…شمالی وزیرستان کے علاقے دتہ خیل میں واقع شوال میں سڑک کے کنارے بم دھماکے کے نتیجے میں5افرادجاں بحق ہوگئے۔ذرائع کے مطابق دتہ خیل کے علاقے شوال میں جمعہ کو سڑک کنارے نصب بم دھماکا ہوا ہے۔ان ذرائع نے مزید بتایا کہ دھماکے سے کار میں سوار 5 افراد جاں بحقہوگئے۔