تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
12 اپریل 2014
وقت اشاعت: 2:5

معاشرے کے ہر طبقے کو جمہوریت کی مضبوطی کیلئے کردار ادا کرنا ہوگا،چیف جسٹس پاکستان

جیو نیوز - اسلام آباد…چیف جسٹس پاکستان تصدق حسین جیلانی نے کہا ہے کہ معاشرے کے ہر طبقے کو جمہوریت کی مضبوطی کے لیے کردار ادا کرنا ہوگا،جمہوریت کا تحفظ اور بالادستی سب سے اہم ہے۔ چیف جسٹس پاکستان تصدق حسین جیلانی نے سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کی جانب سے جسٹس خلجی عارف کے اعزاز میں دیے گئے عشائیے سے خطاب کرتے ہوئے مزید کہا کہ ہر شعبے سے منسلک افراد کو اپنی ذمے داریاں احسن طریقے سے ادا کرنا ہوں گی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.