تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
12 اپریل 2014
وقت اشاعت: 2:53

لاہور: باٹا پور میں شادی کی تقریب میں ہوائی فائرنگ،لڑکی جاں بحق

جیو نیوز - لاہور…لاہور کے علاقے باٹا پور میں شادی کی تقریب میں ہوائی فائرنگ سے 12 سالہ لڑکی ہلاک ہو گئی۔پولیس کے مطابق باٹا پور کے گاوٴں کھیرا پل گاوٴں میں ڈوگر برادری کے ایک نوجوان کی مہندی کی تقریب میں کچھ شرپسندوں نے ہوائی فائرنگ کر دی۔فائرنگ سے گولی ہمسایہ کی چھت پر کھڑی 12 سالہ لڑکی ارم کو جا لگی۔ارم کو اسپتال لایا جارہاتھا کہ راستے میں ہی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئی۔پولیس لاش پوسٹ مارٹم کے لئے بھجوا کر ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.