تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
12 اپریل 2014
وقت اشاعت: 7:28

پٹیل پاڑہ اور گلشن اقبال میں سرچ آپریشن ،متعددمشتبہ افراد زیر حراست

جیو نیوز - کراچی…پٹیل پاڑہ اور گلشن اقبال میں سرچ آپریشن کرکے متعددمشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا گیا۔پولیس نے کراچی کے علاقے پٹیل پاڑہ میں پولیس نے سرچ آپریشن کیا اور متعدد افراد کو حراست میں لے لیا گیاجبکہ کراچی کے علاقے گلشن اقبال میں سرچ آپریشن کے دوران بلاک سیون میں پولیس کی بھاری نفری نے علاقے کو گھیرے میں لے کر داخلی اور خارجی راستوں کو سیل کردیا،کارروائی میں ریپڈ رسپانس فورس کے اہلکاروں نے بھی حصہ لیا،پولیس نے ایک رہائشی عمارت میں سرچ آپریشن کے بعد 5افراد کو حراست میں لے لیا۔قبل ازیں اسکوائرپرمبینہ پولیس مقابلہ میں دو ڈاکو مارے گئے جبکہ لیاری میں پولیس اور رینجرز کی کارروائی میں گینگ وار کا ایک ملزم ہلاک ہوگیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.