تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
12 اپریل 2014
وقت اشاعت: 12:34

طالبان گروپس کی آپس کی لڑائی سے مذاکرات متاثر نہیں ہوں گے،اعظم طارق

جیو نیوز - پشاور…طالبان کی سیاسی شوری نے کہا ہے کہ ان کے آپس کے جھگڑوں سے مذاکرات متاثر نہیں ہوں گے، جبکہ طالبان کمیٹی کے کوآرڈینیٹر مولانا یوسف شاہ کہتے ہیں دو تین دن میں صورتحال واضح ہوجائے گی ۔جیو نیوز سے گفت گو میں طالبان سیاسی شوری کے رکن اعظم طارق نے کہاکہ طالبان کے دو گروپس کی آپسی لڑائی سے مذاکرات متاثر نہیں ہوں گے ، دونوں گروپس کی غلط فہمی دور کردی ہے اب کوئی لڑائی نہیں ہوگی ،معمولی لڑائی کو بڑھا چڑھا کر پیش کیا گیا ، مذاکرات میں آہستہ آہستہ پیش رفت ہورہی ہے ، دوسری طرف طالبان کمیٹی کے کوآرڈینیٹر مولانا یوسف شاہ کا کہنا ہے کہ طالبان شوری سے رابطہ ہوگیا ہے، دوگروپوں کی لڑائی سے مذاکرات متاثر نہیں ہوں گے اور دو تین دن میں مذاکرات کے حوالے سے صورتحال واضح ہوجائے گی ، گذشتہ پانچ دنوں میں طالبان دھڑوں کی آپسی لڑائی میں اڑتیس افراد ہلاک ہوچکے ہیں اور لڑائی کے یہ واقعات شمالی و جنوبی وزیرستان کیمختلف علاقوں میں پیش آئے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.