13 اپریل 2014
وقت اشاعت: 7:12
سہیون: کوچ اور ٹرک میں تصادم ، 4 بچوں سمیت 6 افراد جاں بحق ، 6 زخمی
جیو نیوز - سہیون…سہیون میں انڈس ہائی وے پر مسافر کوچ اور ٹرک کے درمیان تصادم میں 4 بچوں سمیت 6 افراد جاں بحق اور 6 زخمی ہوگئے۔ایدھی ذرائع کے مطابق حادثہ انڈس ہائی وے لکی شاہ صدر کے قریب پیش آیا، مسافر کوچ کراچی سے سہیون آرہی تھی کہ مخالف سمت سے آنے والے ٹرک سے ٹکرا گئی۔ حادثے میں4 بچوں سمیت 6 افراد جاں بحق اور 6 زخمی ہوگئے، مرنے والوں کا تعلق کراچی کے علاقے سرجانی سے ہے اور وہ زیارت کے لئے حضرت لال شہباز قلندر کے مزار آرہے تھے۔ زخمیوں اور لاشوں کو تحصیل اسپتال سہیون منتقل کیا جارہا ہے۔