13 اپریل 2014
وقت اشاعت: 7:45
مسائل حل کرنے کیلئے نئی بھارتی حکومت سے مذاکرات کریں گے، عبدالباسط
جیو نیوز - نئی دہلی …نئی دہلی میں متعین پاکستان کیہائی کمشنرعبدالباسط نے کہا ہے کہ پاکستان الیکشن کے نتیجے میں بننے والی حکومت سے مذاکرات کرے گا تاکہ دونوں ملکوں کے درمیان مسائل و تنازعات کا پائیدار حل جلد تلاش کیا جاسکے ۔ایک خصوصی انٹرویو میں ہائی کمشنر عبد الباسط نے کہا کہ جون2014 میں بننے والی نئی بھارتی حکومت اور نوازشریف حکومت تنازعات کے ساتھ ورکنگ ریلیشن شپ تا دیر قائم نہیں رہ سکتی۔پائیداردوستی اور اچھی ہمسائیگی کیلیے تنازعات جڑ سے ختم کرنا ہونگے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ بھارتی حکومت نواز شریف کے ویڑن کا مثبت جواب دے گی اور تنازعات مستقل بنیادوں پر حل کرلے گی۔