تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
13 اپریل 2014
وقت اشاعت: 10:39

پشاور:موٹرسائیکل چلانے پر پابندی سے شہری پریشان

جیو نیوز - پشاور…پشاور میں صحت کا انصاف مہم کے موقع پر شہر میں موٹرسائیکل چلانے پر پابندی سے شہری پریشان ہیں۔ درجنوں موٹرسائیکلیں تھانوں میں بند کردی گئی ہیں۔صحت کا انصاف مہم کا گیارہواں مرحلہ پشاور میں جاری ہے، اس موقع پر شہر میں موٹرسائیکل چلانے پر پابندی عائد ہے۔ درجنوں موٹرسائیکلیں شہر کے مختلف تھانو ں میں بند کردی گئی ہیں اور مالکان کو شام پانچ بجے کے بعد تھانے آ کر اپنی موٹر سائیکل لے جانے کی ہدایت کی گئی ہے۔ کینٹ ایریا میں پولیس نے موٹرسائیکل سواروں سے چابیاں ضبط کرلی ہیں، جس سے چھٹی والے دن شہری پریشان ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.