13 اپریل 2014
وقت اشاعت: 16:16
پی کے90چترال میں ضمنی انتخاب ، پیپلزپارٹی کے سردارحسین شاہ کامیاب
جیو نیوز - چترال…پی کے90چترال میں ہونے والے ضمنی انتخاب میں پیپلزپارٹی کے امیدوارسردارحسین شاہ1779ووٹ لیکرکامیاب ہو گئے ،غیرحتمی اور غیرسرکاری نتیجے کے مطابق پی کے90کے7پولنگ اسٹیشنوں پو ہونے والے ضمنی انتخاب میںآ ل پاکستان مسلم لیگ کے امیدوارغلام محمد1527ووٹ لیکردوسرے نمبرپر رہے ۔الیکشن ٹریبونل نے پی کے90چترال کے7متنازع پولنگ اسٹیشنوں پردوبارہ پولنگ کاحکم دیاتھا۔