تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
13 اپریل 2014
وقت اشاعت: 18:9

لاہور میں ڈکیت گینگ کے11ارکان گرفتار

جیو نیوز - لاہور…لاہور میں سی آئی اے پولیس نے کئی وارداتوں میں ملوث 15 رکنی ڈکیت گینگ کے 11ارکان کو گرفتار کرلیا ، ملزمان سے لاکھوں مالیت کا سامان اور اسلحہ برآمد کرلیا گیا،سی آئی اے صدر پولیس کے مطابق ڈکیت گینگ پوش علاقوں کے گھروں اور فیکٹریوں میں لوٹ مار کرتا تھا، وارداتوں کے دوران فائرنگ سے کئی افراد کو زخمی بھی ہوچکے ہیں ،گرفتارکیے گئے ڈاکو سابقہ ریکارڈ یافتہ ہیں ،ابتدائی تفتیش میں ملزمان نے درجنوں وارداتوں کا انکشاف کیا ،ان سے لوٹی گئی لاکھوں روپے کی نقدی ، اسلحہ اور مسروقہ سامان برآمد کر لیا گیا،گینگ کے دیگرچار ارکان کی گرفتاری کیلئے پولیس چھاپے مار رہی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.