تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
13 اپریل 2014
وقت اشاعت: 20:50

جعلی پیر کے کہنے پرگھر میں خزانہ تلاش کرنے والا نوجوان گڑھے میں لاپتہ

جیو نیوز - ملتان …ملتان میں جعلی پیر کے کہنے پر اپنے گھر میں خزانہ تلاش کرنے والا نوجوان گڑھے میں لاپتہ ہوگیا،جس کے بعد ریسکیوں اداروں نے اسکی تلاش شروع کی تاہم کافی تلاش کے بعد اپنے یہ ریسکیو ادارے بھی اسکی زندہ بچ جانے کے حوالے سے مایوس ہوگئے ہیں۔بتایا جاتا ہے کہ جعلی پیر نے اس نوجوان کو کہا تھا کہ اسکے گھر کے نیچے کوئی خزانہ موجود ہے جس پر اس نے راتوں رات امیر بننے کے لیے پچاس فٹ گہری سرنگ کھودی تاہم یہسرنگ آج بیٹھ گئی جس کے بعد ریسکیو اداروں نے اسے زندہ نکالنے کے لیے اسکی تلاش شروع کی۔اب یہ کہا جارہا ہے کہ نہ تو قیمتی خزانہ ملا ہے اور نہ قیمتی زندگی کا پتہ چل رہا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.