14 اپریل 2014
وقت اشاعت: 3:11
لیاری گینگ وار کا اشتہاری ملزم ایبٹ آباد سے گرفتار
جیو نیوز - کراچی… ایبٹ آباد اور کراچی پولیس نے مشترکہ آپریشن میں پولیس اہلکاروں کے قتل، اقدام قتل ، بھتہ خوری اور ٹارگٹ کلنگ کی 15 وارداتوں میں ملوث لیاری گینگ وار کے اشتہاری ملزم کو ایبٹ آباد سے گرفتار کرلیا۔ ڈی پی اوایبٹ آبادمحمد علی خان گنڈا پورکے مطابق، انٹیلی جنس معلومات پرایبٹ آباد کے نواحی علاقے نواں شہرمیں آپریشن کرکے عرفان عبدالرشید نامی اشتہاری ملزم کو گرفتارکرلیاگیا، ملزم پولیس مقابلوں، پولیس اہلکاروں سمیت کئی افراد کے قتل اور اقدام قتل سمیت بھتہ خوری کی وارداتوں میں ملوث ہے۔ملزم کا تعلق لیاری گینگ وار سے ہے۔