14 اپریل 2014
وقت اشاعت: 11:47
15 دن میں چیئرمین ایچ ای سی تعینات کیا جائے، اسلام آبا دہائی کورٹ
جیو نیوز - اسلام آباد… اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس شوکت عزیز صدیقی نے چیئرمین ایچ ای سی تعیناتی کیس کی سماعت کی۔ عدالتی حکم پر سیکرٹری ایجوکیشن عدالت میں پیش ہوئے۔ سیکرٹری تعلیم نے عدالت کو بتایا کہ وزیر اعظم نے چیئرمین ایچ ای سی کی تعیناتی کے لئے وزارت کی جانب سے بھیجی گئی سمری مسترد کر دی۔جسٹس شوکت عزیز صدیقی نے ریمارکس دئیے کہ حکومتی یقین دہانی کے باوجود چیئرمین ایچ ای سی کی تعیناتی نہ ہونا عدالتی نظام پر طمانچہ ہے۔مناسب ہو گا حکومت خود 15 دن میں چیئرمین ایچ ای سی تعینات کر دے۔بصورت دیگر وزراء کی لڑائی کا پنڈورا باکس عدالت میں کھلے گا جس سے کئی پردہ نشینوں کے نام سامنے آئیں گے۔