تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
14 اپریل 2014
وقت اشاعت: 14:12

تحفظ پاکستان بل کے خلاف قرار دار ایوان میں لارہے ہیں،فیصل سبز واری

جیو نیوز - کراچی…سندھ اسمبلی میں قائد حزب اختلاف فیصل سبز واری کا کہنا ہے کہ طالبان قیدی چھوڑے جارہے ہیں اور ایم کیو ایم کے لاتعداد کارکنان کو غیر قانونی طور پر گرفتار کیاجارہا ہے،تحفظ پاکستان بل کے خلاف قرار دار ایوان میں لارہے ہیں۔صوبائی وزیر اطلاعات شرجیل میمن کہتے ہیں تحفظ پاکستان بل سخت قانون ہے اگر اس کا غلط استعمال کیا گیا تو کوئی بھی شہری محفوظ نہیں رہے گا۔کراچی میں سندھ اسمبلی کے اجلاس سے قبل میڈیا سے گفتگو میں اپوزیشن لیڈر فیصل سبزواری کا کہنا تھا کہ تحفظ پاکستان بل کے خلاف قرار دارآج ایوان میں پیش کی جائے گی۔اپوزیشن میں رہتے ہوئے بہتر ورکنگ ریلیشن رکھنا چاہتے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ مجرموں کی سرکوبی کیلئے پی پی او جیسے قانون کا مطالبہ ایم کیو ایم نے نہیں کیا۔ اس موقع پر صوبائی وزیراطلاعات شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی اور ایم کیو ایم کے درمیان خوشگوار ماحول میں بات چیت جا ری ہے۔تحفظ پاکستان بل بہت سخت قانون ہے اگر اس کا غلط استعمال کیا گیا تو کوئی بھی شہری اس سے محفوظ نہیں رہے گا۔مسلم لیگ نون کے رکن اسمبلی عرفان اللہ مروت کا کہنا تھا کہ تحفظ پاکستان بل کراچی آپریشن کے لئے لایا گیا ہے۔ یہ بل سیکورٹی اداروں کی ضرورت ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.