14 اپریل 2014
وقت اشاعت: 14:52
وزیرستان میں طالبان کی سیاسی شوریٰ کا اجلاس
جیو نیوز - پشاور…وزیرستان کے نامعلوم مقام پر طالبان سیاسی شوری کے اجلاس میں جنگ بندی میں توسیع سمیت دیگر امور پر گفتگو جاری ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس کے اختتام پر اہم اعلانات کے ساتھ ایک اعلامیہ بھی جاری کیا جائے گا ۔ذرائع کے مطابق وزیرستان کے نامعلوم مقام پر طالبان سیاسی شوری کے اجلاس میں جنگ بندی میں توسیع اورحکومت کی جانب سے غیرعسکری قیدیوں کورہا نہ کرنے پر تفصیلی گفتگو کی گئی ہے۔ذرائع کایہ بھی کہنا ہے کہ طالبان گروپوں کے مابین لڑائی سے بننے والے مذاکراتی تعطل پربھی تفصیلی بحث ہوئی ہے۔شوری اجلاس میں اعظم طارق، قاری شکیل اورخالد حقانی کے علاوہ سیاسی شوری کے دیگر ارکان بھی شامل ہے۔ذرائع کے مطابق اجلاس کے اختتام پراہم اعلانات کے ساتھ ایک اعلامیہ بھی جاری کیا جائے گا ۔