تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
14 اپریل 2014
وقت اشاعت: 15:56

بابر اعوان نے وکالت کے لائسنس کی بحالی کیلئے درخواست دائر کردی

جیو نیوز - اسلام آباد…بابر اعوان نے اپنے وکالت کے لائسنس کی بحالی کیلئے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کردی۔بابر اعوان نے درخواست میں موقف اختیار کیا ہے کہ دو سال سے سپریم کورٹ کے حکم پر ان کا وکالت کا لائسنس معطل ہے ، عدالت سے غیر مشروط معافی مانگ چکا ہوں ،پھر بھی کوئی فیصلہ نہیں ہوا، اب لائسنس بحال کر دیا جائے۔ بابر اعوان کا یہ بھی کہنا ہے کہ وکالت ان کے روز گار کا واحد ذریعہ ہے ، وکالت کا لائسنس معطل ہونے کی وجہ سے مالی مشکلات کا سامنا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.