14 اپریل 2014
وقت اشاعت: 23:56
سینیٹ قواعد میں ترمیم: وزیر اعظم ہفتے میں ایک دن شرکت کے پابند ہونگے
جیو نیوز - اسلام آباد…متحدہ قومی موومنٹ کے سینٹر کرنل (ر) طاہر مشہدی کی جانب سے سینیٹ قواعد میں ترمیم کی تحریک ایوان میں کثرت رائے سے منظور کرلی گئی ۔واضح رہے کہ ترمیم وزیر اعظم کی ایوان میں حاضری سے متعلق ہے۔سینیٹ قواعد میں ترمیم کے بعد اب وزیر اعظم ہفتے میں ایک دن ایوان میں شرکت کے پابند ہوں گے۔ ترمیم کی منظور ی سے قبل اپوزیشن اور حکومتی ارکان کے درمیان کافی گرما گرمی بھی ہوئی۔مسلم لیگ ن کے سینٹر ظفر علی شاہ نے اس موقع پر کہا کہ 22دن وزیراعظم ایوان میں نہیں آئے تو22سال سے الطاف حسین بھی پاکستان نہیں آئے،ان کے اس ریمارکس پرسینیٹ میں پھرہنگامہ ہوا،اور ایم کیو ایم کے اراکیننے احتجاج کیا۔ اس موقع پر عوامی نیشنل پارٹی کے سینٹر حاجی عدیل نے کہا کہ حکومت کے ساتھی بھی تحریک کی حمایت کر رہے ہیں،جن کے پاس وزارتیں ہیں صرف وہی مخالفت کر رہے ہیں، ظفر علی شاہ بتائیں انہیں کیا تکلیف ہے ان کی تکلیف کا علاج کیا جائے۔بعدازاں رائے شماری کرائی گئی اور سینٹ نے وزیراعظم کی ہفتے میں ایک بار سینٹ آمد کے معاملے کو کثر ت رائے سے منظور کرلیا۔