تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
15 اپریل 2014
وقت اشاعت: 10:39

انٹربینک میں ڈالرمزید50پیسے کم ،ایک ڈالر95روپے70پیسے کا ہوگیا

جیو نیوز - کراچی…ڈالر کی درگت بننے کا سلسلہ آج بھی نہیں تھما،ڈالر کی بے قدری مسلسل جاری ہے اور یہ گزشتہ 18ماہ کی کم ترین سطح پر آگیا ہے۔انٹر بینک میں ایک ڈالر 95روپے 70پیسے کا ہوگیا۔فاریکس مارکیٹ ڈیلرز کے مطابق انٹر بینک میں ڈالر 18ماہ کے بعد 96روپے کی سطح سے بھی نیچے آگیاہے اور اس وقت روپے کے مقابلے ڈالر 50پیسے مزید سستا ہوکر 95روپے 70پیسے کا ہوگیا ہے۔ ماہرین کے مطابق یورو بانڈز سمیت بین الاقوامی مالیاتی اداروں سے ملنے والے قرضے اور دوست ممالک کی جانب سے مالی معاونت کے بعد روپیہ مضبوط ہورہا ہے۔اس کے علاوہ ڈالر کی مسلسل بے قدری سے مایوس ہو کر سٹے بازوں نے بڑی تعداد میں اسے بیچنا بھی شروع کردیا ہے ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.