15 اپریل 2014
وقت اشاعت: 12:16
کراچی : کورنگی میں نجی بینک میں ڈکیتی ، ڈاکو رقم لوٹ کرفرار
جیو نیوز - کراچی…کراچی کے علاقے کورنگی چکرا گوٹھ میں نجی بینک میں ڈکیتی کے دوران پانچ ملزمان 15 لاکھ روپے لوٹ کر فرار ہوگئے۔ایس ایس پی ایسٹ پیر محمد شاہ کے مطابق علاقے کورنگی چکر گوٹھ میں نجی بینک میں ڈکیتی کے دوران پانچ ملزمان 15 لاکھ روپے لوٹ کر فرار ہوگئے۔ایس ایس پی ایسٹ کے مطابق واردات کے دوران بینک میں تعینات سیکیورٹی گارڈ نے کوئی مزاحمت نہیں کی۔