15 اپریل 2014
وقت اشاعت: 12:48
اسلام آباد :بینک میں ڈکیتی کی کوشش ناکام،جج کا گن مین جاں بحق
جیو نیوز - اسلام آباد…اسلام آباد میں بینک ڈکیتی کی کوشش ناکام ہو گئی ، ڈاکووٴں نے فائرنگ کر کے انسداد دہشتگردی کی عدالت کے جج رانا نثار کے گن مین کو قتل کر دیا،پولیس کے مطابق ترنول کے علاقے میں قائم بینک میں چھ ڈاکو داخل ہوئے،اسی دوران انسداد دہشتگردی عدالت کے جج رانا نثار کا وردی میں ملبوس گن مین بینک کے باہر پہنچا جس پر ڈاکووٴں نے پولیس اہلکار سمجھ کر فائرنگ کردی اور فرار ہوگئے،واقعے میں رانا نثار کا گن مین موقع پر ہی دم توڑ گیا۔