تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
15 اپریل 2014
وقت اشاعت: 20:33

گلگت بلتستان میں گندم پر سبسڈی کے خاتمے کے خلاف مکمل ہڑتال

جیو نیوز - گلگت…گلگت بلتستان میں گندم پر سبسڈی کے خاتمے کے خلاف مکمل ہڑتال کی جارہی ہے ، ساتوں اضلاع میں عوامی ایکشن کمیٹی گلگت بلتستان کی اپیل پر دھرنے دئے گئے ، گندم پر سبسڈی کے خاتمے کے فیصلے کیخلاف اور عوامی ایکشن کمیٹی کے 9 نکاتی چارٹر آف ڈیمانڈ پرعملدرآمد کے حق میں گلگت ،اسکردو، استورسمیت مختلف شہروں اور دیہی علاقوں میں آج مکمل ہڑتال رہی،تمام کاروباری مراکز بند رہے ،ساتوں اضلاع میں عوامی ایکشن کمیٹی گلگت بلتستان کی اپیل پر دھرنے دیے گئے ،جس کے باعث شاہراہ قراقرم ہر قسم کے ٹریفک کیلئے بند رہی جس کے باعث مسافروں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.