تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
15 اپریل 2014
وقت اشاعت: 20:49

کوئٹہ میں فائرنگ سے2بھائی جاں بحق،بچہ زخمی

جیو نیوز - کوئٹہ…کوئٹہ کے علاقے سریاب روڈ پر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے دوبھائی جاں بحق جبکہ ایک بچہ زخمی ہوگیا۔پولیس کے مطابق سریاب کے علاقے کلی بنگلزئی میں نامعلوم افرادنے حجام کی دکان پرفائرنگ کردی جس سے وہاں کام کرنے والے دو سگے بھائی موقع پرہی ہلاک اورایک 5سالہ بچہ زخمی ہوا،جسے سول اسپتال منتقل کردیاگیا۔ علاقہ مکینوں کی جانب سے میتوں کوسریاب روڈ پررکھ کراحتجاج کیا گیا، جس کے باعث سڑک پرگاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئی ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.